کھیل
Time 27 مئی ، 2020

منشیات کے الزام میں گرفتار سری لنکن فاسٹ بولر پر مکمل پابندی عائد

2 روز قبل سری لنکن پولیس نے ایک سڑک پر معمول کی تلاشی کے دوران فاسٹ بولر کے پاس سے منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا،فوٹو:فائل

سری لنکا کرکٹ بورڈ نے منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار  فاسٹ بولر شیہان مدوشانکا کی کرکٹ کی تمام سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی۔

 2 روز قبل سری لنکن پولیس نے ایک سڑک پر معمول کی تلاشی کے دوران فاسٹ بولر کے پاس سے منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

کرکٹ سری لنکا کے مطابق منشیات کیس کی مکمل انکوائری تک مدوشانکا کرکٹ کی  کسی بھی قسم کی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

مزید خبریں :