جیکب آباد میں فائرنگ کر کے صحافی کو قتل کر دیا گیا

جیکب آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے صحافی ذوالفقار مندرانی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جیکب آباد کے علاقے دودا پور میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے صحافی ذوالفقار مندرانی کو قتل کر دیا۔

ذوالفقار مندرانی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہناہے کہ صحافی کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیاہے اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ فروری 2020 میں بھی نوشہروفیروز میں نجی ٹی وی (کے ٹی این) کے رپورٹر عزیز میمن کو قتل کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :