پاکستان کا سیکرٹری جنرل یو این کے اسلامو فوبیا کے تدارک سے متعلق بیان کا خیر مقدم

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز  نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے اسلامو فوبیا کے تدارک سے متعلق بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے اسلامو فوبیا کے تدارک کو ترجیح دینے سے متعلق بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ خوش آئند اور ہمارے مؤقف کی جیت ہے، کورونا کو مسلمانوں کے ساتھ منسوب کرنا نفرت پر مبنی بی جے پی سوچ کی عکاس ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے مزید کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندانہ رویہ انسانی حقوق کی پامالی ہے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلامی ممالک کی تنظیم کے اقوام متحدہ میں رکن ممالک کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلامو فوبیا کا خاتمہ اقوام متحدہ کی پہلی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس بات سے مکمل اتفاق کرتے ہیں کہ اس کا مکمل جائزہ لیا جانا چاہیے کیونکہ یہ عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

مزید خبریں :