سام سنگ نے اپنے ڈیبٹ کارڈ کی تفصیلات جاری کر دیں

فوٹو: بشکریہ پی سی میگ

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی طرح اب سام سنگ کی جانب سے بھی جلد اپنا 'ڈیبٹ کارڈ' متعارف کرایا جائے گا اور کمپنی نے صارفین کے لیے اپنے ڈیبٹ کارڈ کے حوالے سے تفصیلات بھی جاری کی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سام سنگ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ موسم گرما کے آخر تک امریکا میں اپنا ڈیبٹ کارڈ متعارف کرائے گی جو کہ 'سام سنگ پے ایپ' کے تحت استعمال کیا جائے گا۔

کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ کے ذریعے اپنے ڈیبٹ کارڈ کی تفصیلات جاری کی گئیں جس کے مطابق اس سروس کا نام 'سام سنگ منی بائے صوفی' ہے ۔

صارفین اس ڈیبٹ کارڈ کی سروس کو پہلے سے موجود سام سنگ پے ایپ کے ذریعے استعمال کر سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق اس سروس کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو نہ تو کوئی فون کال کرنی پڑے گی اور نہ ہی انہیں کسی بینک کے چکر لگانے پڑیں گے۔

اس کارڈ کی مدد سے صارفین امریکا کے آل پوائنٹ اے ٹی ایمز کے ذریعے سے رقم نکلوا سکتے ہیں۔

مزید خبریں :