وزیراعظم نے جیلوں میں قید خواتین کی حالت زاز سے متعلق کمیٹی قائم کردی

کمیٹی 4 ماہ میں اپنی رپورٹ تیار کرکے وزیراعظم کو پیش کرے گی، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کمیٹی کی چیئر پرسن ہوں گی— فوٹو: فائل 

وزیراعظم عمران خان نے  ملک کی جیلوں میں خواتین قیدیوں کی حالت زار کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کمیٹی کی چیئر پرسن ہوں گی جبکہ دیگر ارکان میں سیکرٹری انسانی حقوق، سیکرٹری داخلہ، صوبوں کے ہوم سیکرٹریز، صوبوں کے آئی جی جیل خانہ جات، سارہ بلال اور حیا زاہد شامل ہیں۔

کمیٹی ٹرائل کی منتظر اور سزایافتہ خواتین قیدیوں کی حالت زار کا جائزہ لے گی اور خواتین قیدیوں کی حالت زار اور ان کے مسائل سے متعلق اپنی تجاویز تیار کرے گی۔

کمیٹی صنفی مساوات کے مطابق خواتین قیدیوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے  گی جبکہ کمیٹی زن رولز اور دیگر قوانین میں ضروری ترامیم بھی تجویز کرے گی۔

کمیٹی انسانی حقوق سے متعلق کیسز پر بھی اپنے تجاویز پیش کرے گی۔ کمیٹی 4 ماہ میں اپنی رپورٹ تیار کرکے وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

مزید خبریں :