ق لیگ کا چمن میں دفتر نذر آتش، مونس الٰہی کی مذمت

وفاقی حکومت میں شامل جماعت مسلم لیگ قائداعظم کا  بلوچستان کے علاقے چمن میں قائم دفتر نامعلوم افراد نے نذرِآتش کر دیا۔

مسلم لیگ (ق) کے رہنما و اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی نے دفتر کو نذر آتش کرنے کی مذمت کی اور کہا کہ جذبہِ حُب الوطنی سے سر شار مسلم لیگ (ق) بلوچستان کے کارکن بہادر ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بیرونی تخریب کاری سے نہ پہلے کبھی خائف ہوئے اور نہ ہی آئندہ ہوں گے۔

مزید خبریں :