سندھ میں آن لائن ٹیکسی سمیت پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کیلئے ایس او پیز تیار

سندھ میں آن لائن ٹیکسی سمیت پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کیلئے درکار معیاری ضابطہ کار (ایس او پیز) تیار کرلیے گئے۔

 سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے سےمتعلق فیصلہ کل ٹاسک فورس میں ڈاکٹرزکی ہدایات کی روشنی میں کیا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ سماجی دوری کے اصول پر عملدرآمد کے ساتھ اور سینیٹائزیشن کے ساتھ ٹرانسپورٹ کھولنا چاہتے تھے۔

اویس شاہ نے کہا کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد ڈاکٹرز کا مشورہ ہے کہ لاک ڈاؤن برقرار رکھا جائے۔

اویس شاہ نے بتایا کہ آن لائن بس اور ٹیکسی سمیت پبلک ٹرانسپورٹ کے ایس او پیز تیار کرلیے گئے ہیں،  ڈاکٹرز کی ہدایات کی روشنی میں اگر اجازت ملی تو فاصلہ اور احتیاط ضروری ہوگی۔ 

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہے تاہم مختلف علاقوں میں چنگچی رکشے چلتے نظر آرہے ہیں۔

مزید خبریں :