سندھ میں تیل وگیس کمپنیز سمیت وفاق کے ماتحت دفاتریکم جون سے کھلیں گے

وفاقی سرکاری دفاتر کے قبل از رمضان اوقات کار بحال کردیے گئے ہیں— فوٹو:فائل 

کراچی: سندھ میں تیل وگیس کمپنیز سمیت وفاق کے ماتحت دفاتر یکم جون سے کھلیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کے ماتحت دفاتر پیر تا جمعرات صبح 10 سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے ماتحت دفاتر جمعے کے دن صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک کھلے رہیں گے۔ 

دوسری جانب وفاقی سرکاری دفاتر کے قبل از رمضان اوقات کار بحال کردیے گئے ہیں جبکہ بحال کردہ اوقات کار میں 15 جون تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفاتر پیر تا جمعرات 6 گھنٹے کھلیں گے، اوقات کار پیر تا جمعرات صبح 10 تا 4 بجے شام ہوں گے جبکہ جمعے کے روز اوقات کار صبح 10 تا ایک بجے دوپہر ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اوقات کار 15 جون بروز پیر تک نافذالعمل رہیں گے۔

محکمہ تعلیم سندھ کا بھی تمام انتظامی دفاتر کھولنے کا اعلان

محکمہ تعلیم سندھ نے بھی صوبے کے تمام انتظامی دفاتر کھولنے کا حکم دے دیا۔ محکمہ تعلیم کے مطابق انتظامی دفاتر کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کیلئے اسکول بھی کھولے جائیں اور اسکول میں ہیڈماسٹر کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔

 محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کے کورونا سے متعلق طے کردہ ضابطہ کار پر سختی سے عمل کیا جائے اور پنشن، ریٹائرمنٹ، جی پی فنڈ اور دیگر زیر التواء مسائل کے حل کیلئے دستاویزات سیکرٹریٹ بھجوائی جائیں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث کئی دفاتر بند کردیے گئے تھے جنہیں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد دوبارہ کھولا جارہا ہے۔

مزید خبریں :