ڈاکٹر سیمی جمالی نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر کی تردید کر دی

جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی—فوٹو فائل

جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر کی تردید کر دی۔

ڈاکٹر سیمی جمالی نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’گزشتہ روز سے مختلف نیوز چینلز پر یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ وہ (ڈاکٹر سیمی جمالی) شدید علیل ہیں اور انھیں کورونا ہو گیا ہے مگر یہ مکمل طور پر جھوٹی خبر ہے‘۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے اور اللہ کے فضل سے بالکل ٹھیک ہوں۔

ٹوئٹ اسکرین گریب—

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے جس سے عام افراد سمیت فرنٹ لائن پر اس کے خلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملہ بھی متاثرین میں شامل ہے۔

مزید خبریں :