زائرہ وسیم نے اپنا انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا

سابق بالی وڈ اداکارہ نے حال ہی میں ٹڈیوں کے حملے سے متعلق قرآن پاک کی ایک آیت اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی جس کے بعد صارفین کی جانب سے ان پر خوب تنقید کی جانے لگی تھی۔ فوٹو: فائل 

مذہب سے قربت کی وجہ سے شوبز کو خیر آباد کہنے والی سابق بالی وڈ اداکارہ زائرہ وسیم نے اپنا ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا۔

سابق بالی وڈ اداکارہ زائرہ وسیم نے حال ہی میں ٹڈیوں کے حملے سے متعلق قرآن پاک کی ایک آیت اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی جس کے بعد صارفین کی جانب سے ان پر خوب تنقید کی جانے لگی۔

زائرہ وسیم نے ٹڈیوں کے حملے سے متعلق قرآن پاک کی سورۃ الاعراف کی آیت نمبر 133 کا حوالہ دیا تھا۔

سابق بالی وڈ اداکارہ کی جانب سے قرآن پاک کی آیت شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے ان پر کڑی تنقید کی جس کے بعد زائرہ نے اپنا ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ ہی ڈیلیٹ کردیا۔

صارفین کی جانب سے زائرہ وسیم پر تنقید کا سلسلہ ابھی بھی نہ تھم سکا، اب سوشل میڈیا صارفین زائرہ کو ان کے فیس بک پیج پر تنقید کر رہے ہیں، انہوں نے وہاں بھی یہی پوسٹ شیئر کی تھی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت میں ٹڈیوں کے حملے جاری ہیں اور دونوں ممالک میں بڑے پیمانے پر فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔

بھارت نے ٹڈیوں کے حملوں پر بھی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان پر الزام لگایا ہے کہ پاکستان نے ٹڈیاں بھارت بھیجی ہیں، بھارتی میڈیا کے اس غیر سنجیدہ بیان پر دنیا بھر میں بھارت کا مذاق بھی اڑایا جا رہا ہے۔ 

مزید خبریں :