31 مئی ، 2020
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف گلوکار ابرار الحق کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں اور ان کا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔
ابرارالحق جو کہ اس وقت چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (انجمن ہلال احمر پاکستان) بھی ہیں نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔
ابرارالحق کا کہنا ہے کہ وہ بذریعہ انٹرنیٹ ہلال احمر پاکستان اور اپنی فلاحی تنظیم سہارا کی ذمہ داریاں سرانجام دیتے رہیں گے۔
انہوں نے اپنے تمام مداحوں اور چاہنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے لیے اور تمام افراد کے لیے صحت کی دعا کریں۔