Can't connect right now! retry

پاکستان
01 جون ، 2020

سابق ایم پی اے سردار عاطف کا مفرور قاتل بیٹا باسط مزاری گرفتار

مسلم لیگ ن کے ایم پی اے عاطف مزاری کو 27 مئی کو روجھان میں ان کے گھر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے سردار عاطف مزاری کے مفرور قاتل بیٹے باسط مزاری کو گھوٹکی سے گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر فرخ علی کے مطابق سابق ایم پی اے کے قتل میں ملوث ان کے بیٹے عبد الباسط مزاری کو محلہ محبوب شاہ سے گرفتار کیا گیا، ملزم روجھان میں اپنے والد کے قتل کے بعد خانپور کے علاقے چاچڑاں شریف میں روپوش تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی تو ملزم فرار ہوتے ہوئے پکڑا گیا، کارروائی میں راجن پور، رحیم یار خان اور گھوٹکی پولیس نے حصہ لیا۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے عاطف مزاری کو 27 مئی کو روجھان میں ان کے گھر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

مقتول کے دوسرے بیٹے نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ اس کے بھائی کا ذہنی توازن صحیح نہیں ہے، تاہم پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM