’سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی بھارت کیخلاف جرائم کی فردجرم ہے‘

بھارت میں پاکستانی سفارتی عملے کی گرفتاری اور تشدد بدترین حرکت، بین الاقوامی قوانین کے تحت پاکستانی ہائی کمیشن کوسفارتی ذمہ داریوں سےروکنا قابل مذمت ہے: سینیٹر شبلی فراز. فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی بھارت کے خلاف جرائم کی فرد جرم ہے۔

وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے بھارت میں پاکستانی سفارتی عملے کی گرفتاری اور تشدد کو بدترین حرکت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت پاکستانی ہائی کمیشن کوسفارتی ذمہ داریوں سےروکنا قابل مذمت ہے۔

انھوں نے کہا کہ آر ایس ایس، بی جے پی حکومت پاکستانی ہائی کمیشن پر بے بنیاد، جھوٹے الزامات کی مہم شروع کر چکی ہے، پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کی اس مہم کا مقصد اپنے جرائم کو چھپانا ہے۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مہم کامقصد مقبوضہ کشمیر میں نہتےکشمیریوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹانا ہے، عالمی برادری نوٹس لے، سفارتی و عالمی قانون کے منافی رویے پر بھارت کا محاسبہ کرے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو متعصبانہ، پرتشدد اقدامات کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت خطے میں اپنے تمام ہمسایوں کے خلاف جارحیت کا مجرم ہے، بھارتی شرپسندی اورتوسیع پسندانہ سوچ چین کو بھی سرحد پر اپنی فوج لانے پرمجبورکر چکی ہے جب کہ نیپال سے متعلق بھی اسی نوع کی خبریں میڈیا میں آ رہی ہیں۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی بھارت کےخلاف جرائم کی فردجرم ہے۔

مزید خبریں :