کوئٹہ: ہزارہ ٹاؤن میں نوجوان کے قتل میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں گذشتہ دنوں پیش آنے والے واقعے میں نوجوان کے قتل میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ نے بتایا کہ  ہزارہ ٹاؤن واقعے میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔

 ایڈیشنل آئی جی  نے بتایا کہ ملزمان سے گاڑی بھی برآمد کی گئی ہے جب کہ واقعے میں ملوث 2 ملزمان کا چار روزہ ریمانڈ حاصل کرلیاگیا ہے۔

 واضح رہے کہ  گذشتہ جمعے کی شب ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ میں مبینہ لین دین کے تنازع پر چند افراد کے تشدد سے ایک نوجوان جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے تھے۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے حکم پر معاملے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بھی تشکیل دی گئی ہے۔

مزید خبریں :