کورونا وائرس کے پیش نظر ریسٹورینٹ میں روبوٹ سروس کا آغاز

کورونا وائرس کے پیش نظر ریسٹورینٹ میں روبوٹ سروس کا آغاز—فوٹو رائٹرز

دنیا  بھر میں جہاں لاک ڈاؤن میں نرمی کی جارہی ہے وہیں مہلک کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہر ممکن اقدامات بھی کیے جارہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اب مختلف ریسٹورینٹس میں ویٹرز کے بجائے روبوٹ سروس کو ترجیح دی جارہی ہے۔

حال ہی میں حفاظتی اقدام کے پیشِ نظر جنوبی کوریا کے ایک کیفے میں کافی بنانے کے لیے روبوٹ کا استعمال کیا گیا اور اب اسی طرح نیدرلینڈ کے شہرماستریخت میں بھی کچھ ہوٹلز میں روبوٹ سروس استعمال کی جارہی ہے لیکن یہ صرف کافی کیلئے نہیں بلکہ تمام کاموں کے لیے ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق داداوان ریسٹورینٹ سمیت مختلف ہوٹلز میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے  تمام کام روبوٹ کی مدد سے کیے جارہے ہیں جیسے صاف صفائی، کھانا پیش کرنا، یا پھر صارفین کو خوش آمدید کہنا، ہینڈ سینی ٹائز کروانا۔

داداوان ریسٹورینٹ میں تین روبوٹس سے کام لیا جارہا ہے جو ہر صارف کی ٹیبل پر آرڈر لے کر 20 سیکنڈ تک کھڑا ہوتا ہے اور پھر آرڈر پورا کرنے کے بعد پلٹ جاتا ہے۔

یہاں تک کہ مذکورہ ریسٹورینٹ میں خواتین اور مرد حضرات کے لیے علیحدہ علیحدہ روبوٹ کا تعین کیا گیا ہے۔

فوٹو رائٹرز

اس روبوٹ سروس کو ریسٹورینٹ کے مالک ٹائمر اور ریموٹ سے ہینڈل کر رہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ ہم اس کا استعمال ان حالات میں کافی محفوظ سمجھتے ہیں۔

مزید خبریں :