بلوچستان کو کورونا سے گزشتہ 5 ماہ میں 10 ارب روپے سے زائد کا نقصان

فوٹو فائل—

عالمگیر وبا کورونا نے بلوچستان کو گزشتہ 5 ماہ کے دوران 10 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچا دیا۔

 محکمہ خزانہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی وبا نے جہاں ملک کی معیشت کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے وہاں یہ وبا صوبے کو بھی 10 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچا چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کورونا کے سلسلے میں 2 ارب روپے کے طبی سامان کی خریداری کرچکی ہے اور تقریباً 4ر ارب کے ٹیکسز کا ریلیف دیا گیا ہے جب کہ کاروبار کی بندش کے باعث صوبائی حکومت کو تقریباً 4 ارب سے زائد کے ٹیکسز کی وصولی نہیں ہوسکی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث ہونے والے مالی نقصان کی وجہ سے رواں مالی سال کی کچھ ترقیاتی اسکیمیں متاثر ہونے اور آئندہ مالی سال کا بجٹ خسارہ بڑھ جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے اس بات کا اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر کورونا پر قابو نہ پایا جاسکا تو صوبے کو شدید مالی بحران کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

مزید خبریں :