کورونا سے نمٹنے کیلئے ماہرین کی خصوصی ٹیم کو اسپتالوں کا دورہ کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈاکٹر فیصل سلطان کی سربراہی میں خصوصی ماہرین کی ٹیم ملک کے مختلف اسپتالوں کا دورہ کرے گی تاکہ کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے مناسب مشورے دے اور معاونت کی جاسکے۔

 وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت اسلام آباد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این ڈی ایم اے)  نےصورتحال پر بریفنگ دی اور بتایا کہ این ڈی ایم اے کے پاس پرسنل پروٹیکشن ایکیوپمنٹ اور وینٹی لیٹرز کافی تعداد میں موجود ہیں۔

اجلاس میں کورونا مریضوں کی دیکھ بھال میں مصروف اسپتالوں میں طبی آلات اور وینٹی لیٹرز کی تعداد پر بھی اطیمنان کااظہار کیا گیا۔

 بعض اسپتالوں کی جانب سے شکایات سامنے آنے پر پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے بتایا کہ پمز میں صورتحال قابو میں ہے۔

علاوہ ازیں اجلاس کے شرکا کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں پر جرمانے عائد کرنے سے متعلق بھی بتایا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر فیصل سلطان کی سربراہی میں خصوصی ماہرین کی ٹیم ملک کے مختلف اسپتالوں کا دورہ کرے گی تاکہ کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے مناسب مشورے دے اور معاونت کی جاسکے۔

مزید خبریں :