گوگل کا نسل پرستی کیخلاف لڑنے کیلئے 12 ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان

فوٹو: فائل

گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے  نسل پرستی کے خلاف لڑنے کے لیے 12 ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے کہا کہ 'ہم نسلی عدم مساوات کو دور کرنے کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کو 12 ملین ڈالر کی فنڈز دیں گے، ہماری پہلی 10 لاکھ ڈالر کی گرانٹ سینٹر فار پولیسنگ ایکویٹی اور ایکول جسٹس انیشیٹو کو دی جائے گی'۔

انہوں نے بتایا کہ ’ہم اپنے گوگل فیلو پروگرام کے ذریعے تکنیکی مدد بھی فراہم کریں گے جب کہ ہم نسلی عدم مساوات کا مقابلہ کرنے والی تنظیموں کی مدد کے لیے اشتہار کی گرانٹ میں 25 ملین ڈالر بھی دیں گے‘۔

خیال رہے کہ امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر مینی پولس میں 25 مئی 2020 کو سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں 45 سالہ سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ ہلاک ہوگیا تھا جس کے بعد سے امریکا کی مختلف ریاستوں میں ہنگامے اور فسادات جاری ہیں۔

مزید خبریں :