کیوی کے حیرت انگیز فوائد جانیے

فوٹو: فائل

اللہ نے بے شمار ایسے پھل اور سبزیاں بنائی ہیں جو کہ غذائیت سے مالامال ہیں اور ہم اگر انہیں اپنی خوراک میں شامل کرلیں تو بے شمار بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔

آج ہم غذائیت سے بھرپور سپر فوڈ کیوی کی بات کر رہے ہیں، کیوی ایک ایسا پھل ہے جو وٹامن سی، فائبر، وٹامن ای، پوٹاشیم، کوپر، پروٹین اور اینٹی آکسیڈینٹس سے مالامال ہے۔

کیوی کو روزانہ خوراک میں شامل کرنے سے صحت پر بے حد مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور آج ہم آپ کو اس کے حیرت انگیز فوائد بتانے والے ہیں۔  

نظام ہاضمہ کے لیے بہترین

فوٹو: فائل

کیونکہ کیوی میں ڈائٹری فائبر موجود ہوتا ہے جو کہ پیٹ کے لیے بے حد بہترین ہوتا ہے اور اس سے نظام ہاضمہ بہتر رہتا ہے، اگر آپ کھانا کھانے کے بعد ایک کیوی کھا لیں تو اس سے آپ کے معدے کی صحت اچھی رہے گی۔

سوجن سے چھٹکارا

فوٹو: فائل

کیوی میں موجود انزائم برومیلین جسم میں سوجن کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، اس میں وٹامن سی وافر مقدارمیں موجود ہوتا ہے جو کہ سوجن کو کم کرنے میں معاون ہوتا ہے۔

معتدل بلڈ پریشر

فوٹو: فائل

کیوی میں یہ خاصیت پائی جاتی ہے کہ یہ بلند فشار خون کو معتدل کرنے کے ساتھ ساتھ فالج اور دل کا دورا پڑنے سے بھی بچاتی ہے، اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس اور وٹامن سی بلڈ پریشر کو معتدل رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

خون جمنے سے روکنا

فوٹو: فائل

کیوی خون کو جمنے سے روکتی ہے، اسے روزانہ خوراک میں شامل کرنے سے یہ جسم کا خون گاڑھا ہونے نہیں دیتی جس سے خون پتلا رہتا ہے اور دل کی صحت بھی بہتر ہو جاتی ہے۔

مزید خبریں :