سپریم کورٹ میں ماسک اتارنے پر پابندی عائد

فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ملازمین اور سائلین کی کورونا وبا کے خلاف اقدامات کی خلاف ورزی پر سخت نوٹس لے لیا۔

رجسٹرار آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پرنسپل سیٹ اسلام آباد اور دیگر برانچ رجسٹریوں میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے اور تمام رجسٹریوں کے ملازمین و سائلین کو عدالت میں داخلے سے پہلے درجہ حرارت چیک کروانا ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ سپریم کورٹ آنے والے ملازمین، وکلا اور سائلین کو لازمی سینیٹائزر گیٹ سے گزرنا ہوگا جب کہ ماسک اور ٹمپریچر چیک کروائے بغیر کسی کو سپریم کورٹ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ میں ماسک اتارنے پر پابندی ہوگی۔

مزید خبریں :