سرگودھا میں رشتے کے تنازع پر مہندی کی رات لڑکی قتل

سرگودھا میں رشتے کے تنازع پر موٹرسائیکل سوار افراد نے مہندی کی رات لڑکی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق سرگودھا کے علاقے بابو محلہ میں گزشتہ رات لڑکی کی مہندی تھی اور لڑکی بیوٹی پارلر سے تیار ہو کر نکلی تو موٹرسائیکل پر سوار 3 افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم اب تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا ہے۔ 

پولیس کے مطابق وقوعہ کے روز لڑکی کی مہندی تھی اور آج شادی ہونا تھی، ملزمان مقتولہ کے رشتہ دار ہیں جو اس کی شادی اپنی مرضی سے کرانا چاہتے تھے۔

مزید خبریں :