چیئرمین سینیٹ اور چیف الیکشن کمشنر کیلئے نئی سرکاری رہائش گاہيں تعمیر ہوں گی

وفاقی حکومت  نے بجٹ 21-2020 میں چیئرمین سینیٹ اور چیف الیکشن کمشنر کے سرکاری گھروں کی تعمیر کا نیا منصوبہ بنایا ہے۔ 

وفاقی حکومت نے دو بڑے سرکاری گھروں کی تعمیر کیلئے مالی اخراجات کی تجاویز تیار کرلیں ہیں۔ دستاویز کے مطابق چیئرمین سینیٹ اور چیف الیکشن کمشنر کیلئے نئی سرکاری رہائش گاہیں تعمیر ہوں گی جس میں سے چیئرمین سینیٹ کی رہائش گاہ کی تعمیر کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 27 کروڑ روپے ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کیلئے رہائش گاہ کی تعمیر کا تخمینہ 9 کروڑ 86 لاکھ روپے ہے۔

دستاویز کے مطابق چیئرمین سینیٹ کیلئے اسلام آباد کے منسٹر انکلیو  جبکہ چیف الیکشن کمشنر کیلئے اسلام آباد کے ایف 5 سیکٹر میں رہائش گاہ تعمیر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ دونوں سرکاری گھروں کی تعمیر کیلئے آئندہ بجٹ میں 15 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے اور یہ دونوں رہائش گاہیں آئندہ 2 سے 3 سال میں تعمیر ہوں گی۔

مزید خبریں :