'مجھے آریانا گرانڈے بننے کا کوئی شوق نہیں'

فوٹو: فائل

پاکستان میوزک انڈسٹری کی نوجوان گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ انہیں آریانا گرانڈے بننے کا کوئی شوق نہیں ہے۔

گلوگارہ آئمہ بیگ کے اسٹائل کو لے کر کافی مرتبہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر تنقید کی جا چکی ہے کہ وہ گلوکارہ آریانا گرانڈے کی نقل کرتی ہیں۔

آئمہ بیگ کو اکثر ہائی پونی ٹیل اسٹائل بنائے  دیکھا گیا  ہے جو کہ زیادہ تر معروف گلوکارہ آریانا گرانڈے بناتی دکھائی دیتی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے آئمہ بیگ پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ آریانا گرانڈے کی نقل کرتی ہیں اور ان جیسا بننے کی کوشش بھی کرتی ہیں۔

فوٹو: فائل

اب حال ہی میں انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران آئمہ بیگ نے اس بات کی وضاحت کی اور کہا کہ 'انہیں آریانا گرانڈے بننے کا کوئی شوق نہیں ہے'۔

آئمہ نے کہا کہ 'کوئی بھی آریانا گرانڈے کی طرح بالوں میں پونی بنانے سے ان جیسا نہیں بن جاتا اور وہ بھی ان کی طرح بال بنا کر آریانا گرانڈے کی طرح نہیں بن سکتی'۔

گلوکارہ نے مزید کہا کہ 'آریانا گرانڈے کی طرح مجھے ہانیہ عامر، مومنہ مستحسن اور سیلینا گومز کے ہیئر اسٹائل اور میک اپ بھی پسند آتا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں ان جیسا بننا چاہتی ہیں'۔

مزید خبریں :