سندھ میں آج اور کل مکمل لاک ڈاؤن ہوگا

عالمگیر وبا کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سندھ میں آج اورکل مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔

آج یعنی ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کے دوران کریانہ، سبزی اور گوشت کی دکانوں کو استثنیٰ حاصل ہو گا جب کہ لاک ڈاؤن کے دوران ڈیری کی دکانیں بھی کھلی رہیں گی۔

دوسری جانب کھانے پینے کی اشیاء اور میڈیکل اسٹورز کے علاوہ کسی اور کاروبار کی اجازت نہیں ہو گی، شاپنگ مالز، بڑی مارکیٹیں بند رہیں گی۔ علاوہ ازیں پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی ایس او پی کے تحت چلنے کی اجازت ہوگی۔

خیال رہے کہ حکومت سندھ نے صوبے میں سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ 5 دن کاروبار کھولنے کی اجازت دی تھی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

پاکستان میں خطرناک کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 93 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 1900 سے زائد ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :