Can't connect right now! retry

پاکستان
06 جون ، 2020

سینیئر سفارت کار محمد صادق افغانستان میں پاکستان کے نمائندہ خصوصی تعینات

وزارت خارجہ نے سینیئر سفارت کار محمد صادق کو افغانستان میں پاکستان کا نمائندہ خصوصی تعینات کردیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق حال ہی میں تعینات ہونے والے پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور  افغان امن عمل سمیت خطے کے امن و استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

 وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیئر سفارت کار کو نمائندہ خصوصی  برائے افغانستان تقرری پر مبارک باد دی  اور خصوصی ہدایات دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ان کی اس اہم منصب پر تعیناتی سے پاک افغان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔

شاہ محمود قریشی  کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دیرپا امن و استحکام پورے خطے کی تعمیر و ترقی کے لیے ناگزیر ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مشترکہ ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے خلوص نیت کے ساتھ افغان امن عمل میں مصالحانہ کردار ادا کیا جسے آج دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے جب کہ پاکستان، خطے میں امن و استحکام کے لیے آئندہ بھی  اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کرتا رہے گا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM