سوات میں 26 سالہ نوجوان کے قتل کا معمہ حل، دوست ہی قاتل نکلے

ابوبکر 3 ماہ قبل لاپتا ہوا تھا، دوستوں سے پوچھ گچھ ہوئی تو انہوں نے اعتراف جرم کیا: پولیس—  فوٹو:فائل 

خیبرپختونخوا کے  ضلع سوات میں 26 سالہ ابوبکر کے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نوجوان ابوبکر  3 ماہ قبل لاپتا ہوا تھا، دوستوں سے پوچھ گچھ ہوئی تو انہوں نے اعتراف جرم کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابو بکر کو اس کے اپنے دوستوں نے قتل کیا اور لاش گیراج میں دفنا دی تھی۔ 

 پولیس کے مطابق لڑکے کو قتل کرنے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :