دنیا
Time 07 جون ، 2020

ایران میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ

 ایران میں کورونا متاثرین کی تعداد کم ہونے کے بعد ایک بار پھر بڑھنے لگی جس کے بعد ایران متاثرہ ملکوں کی فہرست میں ایک بار پھر اوپر آ گیا ہے۔

 ہفتے کو 2200 مزید مریضوں کے ساتھ ایران ترکی کو پیچھے چھوڑ کر کورونا سے متاثرہ ملکوں میں دسویں نمبر پر آ گیا ہے۔

ایرانی صدرحسن روحانی نے کورونا وائرس ٹاسک فورس کے ہفتہ وار اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام یہ نہ سمجھیں کورونا 15دن یا مہینے میں ختم ہو جائے گا، ہمیں طویل عرصےتک کورونا وائرس کے ساتھ رہنا ہو گا اور ہدایات پر عمل کرنا ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ جب تک وزیر صحت نہ کہیں عوام شادی اور سوگ سمیت تمام اجتماعات ختم کر دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے مرتب ہونے والے اثرات کو دور کرنے کے لیے ایران کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں اس لیے معاشی سرگرمیاں جاری رکھنی چاہئیں۔

واضح رہے کہ ایران میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 69 ہزار 425 ہوچکی ہے اور اب تک 8 ہزار 209 افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :