بجٹ میں غیرترقیاتی اخراجات کم کیے جائیں: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت کے حوالے سے غیر معمولی حالات ہیں‘آئندہ مالی سال کا بجٹ غیر معمولی حالات میں پیش کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ غیر ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی اور ترقیاتی اخراجات بڑھائے جائیں، روزگار کے بھرپور مواقع پیدا کئے جائیں،صوبائی حکومتیں صنعتی شعبے اور زراعت کی ترقی ،غیر ضروری حکومتی اخراجات میں کمی اورصحت کے شعبے کی اپ گریڈیشن پر خصوصی توجہ دیں۔

اتوار کو یہاں وفاق ‘ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے مجوزہ بجٹ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے خصوصی طور پر ان منصوبوں کے حوالے سے ترجیحات مرتب کرنے اور ان ترجیحات کو عملی جامہ پہنانے کی ہدایت کی جن سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں اور معیشت کا پہیہ بھی تیزی سے چلے۔ جن بڑے شہری علاقوں میں کورونا وائرس کی وباء نے برے اثرات ڈالے ہیں، ان علاقوں میں روزگار کے بھرپور مواقع پیدا کئے جائیں۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے نجی شعبے کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔

مزید خبریں :