Can't connect right now! retry

کاروبار
11 جون ، 2020

پشاور سے طورخم تک خیبرپاس اکنامک کوریڈور کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پشاور سے طورخم سرحد تک خیبرپاس اکنامک کوریڈور کے قیام کی منظوری دے دی۔

رپورٹ کے مطابق  پشاور سے طورخم سرحد تک خیبرپاس اکنامک کوریڈور کے قیام کے لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سروے کا عمل مکمل کرلیا ہے جس کے بعد اس کی تعمیر میں 65 ارب روپے کا  تخمینہ لگایا ہے۔

یہ منصوبہ 48 کلو میٹر طویل 4 رویہ ایکسپریس وے اورانڈسٹریل زون پر مشتمل ہوگا۔

اس حوالے سے سینیٹر تاج محمد آفریدی  نے بتایا کہ منصوبہ ورلڈبینک اور پاکستان کے اشتراک سے 2024 میں مکمل ہوگا جس سے ایک لاکھ شہریوں کوروزگار کے مواقع ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ طورخم سےکابل تک ہائی وے کی تعمیر کی ذمہ داری افغان حکومت کی ہے، اس منصوبے سے جنوبی ایشیا افغانستان کے راستے وسطی ایشیا سے منسلک ہوگا۔

ڈی سی محمو داسلم  وزیر کا کہنا تھا کہ خیبرپاس اکنامک کوریڈور کے قیام سے قبائلی اضلاع میں تعمیر وترقی کا نیا دور شروع ہوگا جس کے مثبت اثرات پورے خطے پر مرتب ہوں گے۔ 

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM