دنیا
Time 19 جون ، 2020

مریخ کے گرد سبز روشنی کا ہالا دریافت

ماہرین نے تاریخ میں پہلی بار حیرت انگیز طور پر مریخ کے گرد سبز روشنی کا ہالا دریافت کیا ہے جو زمین کے ماحول میں آکسیجن کے اخراج سے پیدا ہونے والی شعاعوں قطبی روشنی (aurora lights) سے مماثلت رکھتا ہے۔

نیچرایسٹرو نومی نامی برطانوی جرنل میں شائع ہونے والے مضمون کے مطابق یہ مشاہدہ یورپین اسپیس ایجنسی کے اوربیٹر نے مریخ کے گرد چکر کاٹتے ہوئے کیا۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ روشنی اس سے پہلے زمین کے علاوہ کسی سیارے پر نہیں دیکھی گئی۔

ماہرین کے مطابق جب سورج کی روشنی سیارے کے ارد گرد ماحول میں موجود ایٹم اور مالیکیول سے ٹکراتی ہے تو اس کے نتیجے میں یہ شعاعیں پیدا ہوتی ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس مشاہدے سے یہ پتا چلتا ہے کہ ہمیں دوسرے سیاروں کے بارے میں مزید جاننے کے ضرورت ہے اور مریخ کے ماحول پر تحقیق کے ذریعے وہاں ماضی میں زندگی کی موجودگی کے شواہد تک پہنچا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ جون 2018 میں سائنسدانوں نے مریخ پر زندگی اور ایک اجنبی مخلوق کی موجودگی کا انکشاف کیا تھا۔

اسپیس ڈاٹ کام کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ناسا کی جدید تحقیق کے مطابق ایک جھیل کی تہہ سے ملنے والے آثار سے پتہ چلا ہے کہ مریخ پر اجنبی زندگی پائی گئی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مریخ پر موجود ناسا کی خلائی گاڑی ’کیوریوسٹی روور‘ (Curiosity Rover) سے بھیجے جانے والے ڈیٹا کے مطابق یہ آثار 3 ارب سال پرانی جھیل کی تہہ سے ملے ہیں جن کی باقیات میں متعدد نامیاتی مرکبات کا پتہ چلا ہے۔

مزید خبریں :