دنیا
Time 21 جون ، 2020

سورج گرہن : سعودی عرب کی مختلف مساجد میں نماز کسوف کی ادائیگی

آج پاکستان سمیت ایشیا، آسٹریلیا، یورپ، افریقا، بحرہند اور  بحرالکاہل میں سورج گرہن ہے۔

دنیا کے مختلف ممالک کی طرح سعودی عرب میں بھی سورج گرہن کے نظارے دیکھے جارہے ہیں۔

سورج گرہن کے دوران سعودی عرب کے مختلف شہروں میں نماز کسوف کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔

نماز کسوف کے دوران استغفار ، امت مسلمہ کی سلامتی اور کورونا سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سال کے آخری سورج گرہن کو ’رنگ آف فائر‘ کا نام دیا گیا ہے کیوں کہ سورج کو جب گرہن لگتا ہے تویہ مکمل طور پر چاند کی وجہ سے ڈھک جاتا ہے اور گرہن کی وجہ سے صرف سورج کے کنارے ہی نظر آتے ہیں۔

مزید خبریں :