کھیل
Time 22 جون ، 2020

وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان اسپورٹس بورڈ تشکیل دے دیا

 معروف کاروباری شخصیت عقل کریم ڈھیڈی سمیت شفیق احمد عباسی کو بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ کا رکن مقرر کیا گیا ہے،فوٹو:فائل

وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان اسپورٹس بورڈ تشکیل دے دیا ۔

 وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ کے رکن مقرر کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مینیجنگ ڈائریکٹر نیشنل انجینئرنگ سروسز  پاکستان (نیسپاک)  یا ان کے نمائندے بورڈ کے رکن ہوں گے، ایتھلیٹک فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ کے رکن مقرر کیے گئے ہیں۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر، سیکرٹری اور سروسز اسپورٹس کنٹرول بورڈ کے صدر و سیکرٹری جب کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر بھی بورڈ کے رکن مقرر کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق معروف کاروباری شخصیت عقل کریم ڈھیڈی سمیت شفیق احمد عباسی کو بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :