دنیا
Time 26 جون ، 2020

یورپی یونین کا اجلاس، ڈنمارک کی وزیرِ اعظم نے اپنی شادی ملتوی کر دی

وزیراعظم ڈنمارک میٹے فریڈریکسن—فوٹو بشکریہ سی این این

ڈنمارک کی وزیراعظم میٹ فریڈرکسن نے آئندہ ماہ یورپی یونین کے ایک اہم اجلاس کی وجہ سے اپنی شادی ملتوی کر دی۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق یورپی یونین میں شامل ممالک کے سربراہان کا اجلاس 17 جولائی کو منعقد ہو گا اور کورونا وائرس کی وبا کے بعد یہ پہلی مرتبہ منعقد ہو رہا ہے۔

اجلاس میں یورپی یونین کا بجٹ اور کورونا وائرس سے نمٹنے سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔

ڈنمارک کی وزیراعظم میٹ فریڈرکسن کی شادی انہی تاریخوں میں طے ہے تاہم اب انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اجلاس کی وجہ سے اپنی شادی ملتوی کر رہی ہیں۔

میٹ فریڈرکسن نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ وزیراعظم ہونے کی حیثیت سے ان پر بڑی ذمہ داری اجلاس میں شرکت کی ہے اس لیے وہ اپنی شادی ملتوی کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے اپنا کام کرنا ہے اور ڈنمارک کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کو اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ ان کے منگیتر نہایت صابر ہیں۔

واضح رہے کہ دیگر ممالک کی طرح ڈنمارک بھی کورونا وائرس سے متاثر ہے اور وہاں کیسز کی تعداد 12 ہزار سے زائد اور اموات کی تعداد 603 ہے۔

مزید خبریں :