پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے متجاوز

ملک بھر سے کورونا کے مزید 3078 کیسز اور 73 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں، مجموعی کیسز 2 لاکھ کے قریب پہنچ گئے

ملک میں کورونا سے مزید 73 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4004 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 197724 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک پنجاب میں کورونا سے 1629 اور سندھ میں 1205 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 890 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 113 ، اسلام آباد میں 119 ، گلگت بلتستان میں 23 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 25 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کُل ٹیسٹ: 1193017
صحتیاب مریض: 
84168 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال

آج بروز جمعہ ملک بھر سے کورونا کے مزید 3078   کیسز اور 73 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 1150 کیسز 27 ہلاکتیں،  پنجاب  796 کیسز 27 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 640 کیسز اور 11 اموات، اسلام آباد 271 کیسز 4 ہلاکتیں ، بلوچستان سے 170 کیسز اور 4 ہلاکتیں، آزاد کشمیر  سے 32 جبکہ گلگت بلتستان سے 19 کیسز سامنے آئے۔

سندھ

سندھ سے آج کورونا کے مزید 1150 کیسز اور 27 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔

مراد علی شاہ نے بذریعہ ٹوئٹر بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں 5103 نئےٹیسٹ کیے گئے جن میں 1150 نئے کیسز اور 27 اموات ہوئی۔

مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 76318  اور ہلاکتیں 1205 ہوچکی ہیں۔

اس کے علاوہ آج مزید 1252 مزید مریض صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 41992 ہوگئی ہے۔

پنجاب

پنجاب سے آج کورونا کے مزید 796  کیسز اور 27 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 71978 اور اموت 1629 تک جا پہنچی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا سے 21009 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 271  کیسز اور 4 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 11981 اور اموات 119 ہو چکی ہیں۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 5,839 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 32  کیسز  سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 962  اور اموات کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 395 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں جمعے کو کورونا وائرس سے مزید 11 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 890 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 640 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 24943 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک 11804 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا کے باعث مزید 4 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 113 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 170 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی 10116 ہوگئی۔

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3768 ہے۔

گلگت بلتستان

جمعے کو گلگت بلتستان سے کورونا کے 19 کیسز سامنے آئے جس کے بعد وہاں مریضوں کی مجموعی تعداد 1417 ہوگئی ہے۔

گلگت میں کورونا سے اموات کی تعداد 23 ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1027 ہوگئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی صورتحال