زخمی لکڑبگھا صحتیاب، کوہ سیمان کے پہاڑی سلسلے میں چھوڑ دیا گیا

فوٹو: جیو نیوز

ڈیرہ اسماعیل خان سے زخمی حالت میں پکڑے گئے لکڑبگھے کو صحت یابی کے بعد کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں چھوڑ دیا گیا۔

لکڑ بگھا 29 مئی کو ڈیرہ اسماعیل خان کے پہاڑی سلسلے کوہ سلیمان سے زخمی حالت میں پکڑا گیا تھا جسے علاج کے لیے پشاور منتقل کیا گیا تھا اور اس کی قسمت کا فیصلہ کرنے کے لیے چڑیا گھر انتظامیہ کی کمیٹی قائم کی گئی تھی۔

سیکرٹری جنگلات شاہد اللہ کےمطابق کمیٹی نے لکڑبگھا کو صحت یابی کے بعد چھوڑنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت اسے کوہ سلیمان کے علاقے میں چھوڑ دیا گیا۔ 

انہوں نے بتایا کہ لکڑ بگھا قید ہو کر اچھا برتاؤ نہیں کر رہا تھا اور اس کو چھوڑنے سے اس نایاب جانور کی افزائش نسل بھی ہوگی۔

مزید خبریں :