دنیا
Time 30 جون ، 2020

برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے دوران چوہوں کی بہتات

برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے دوران ریسٹورنٹ بند ہونے سے چوہوں نے خوراک کے لیے گھروں کا رخ کرتے ہوئے باغات، نالیوں اور کونوں کھدروں کوآماجگاہ بنالیا ہے— فوٹو: فائل 

برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں ریستوران بند ہونے کے باعث ہر طرف چوہے ہی چوہے نظر آنے لگے۔

رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے دوران چوہوں کی افزائش میں اضافہ ہوگیا ہے اور ہر طرف چوہے ہی چوہے موجود ہیں۔

برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے دوران ریستوران بند ہونے سے چوہوں نے خوراک کے لیے گھروں کا رخ کرتے ہوئے باغات، نالیوں اور کونوں کھدروں کو آماجگاہ بنالیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خوراک کے لیے گھروں کا رخ کرنے والے چوہوں کا عجیب رویہ سامنے آیا ہے اور وہ خوراک نہ ملنے کی صورت میں اپنے بچوں کو بھی کھا رہے ہیں جب کہ ان کی نسل میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

اس دوران مارکیٹنگ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ چوہے مارنے والی سروس کی مانگ بڑھ گئی ہے اور ان کے کام میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد مکمل لاک ڈاؤن کیا گیا تھا جس کے باعث ریستوران اور تعلیمی ادارے بند کردیے گئے تھے تاہم اب برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :