پاکستان
Time 01 جولائی ، 2020

لاہور: ڈاکوؤں کی شہری سے 10 لاکھ روپے لوٹنے کی کوشش، ویڈیو سامنے آگئی

فائل فوٹو

لاہور: نشتر کالونی میں 10 لاکھ روپے نقدی اپنے آفس لے جانے والے اکاؤنٹس آفیسر نے ڈاکوؤں کی لوٹ ماری کی کوشش ناکام بنادی تاہم ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا۔

نشتر کالونی کے علاقے میں ایک پرنٹنگ پریس کا اکاؤنٹس آفیسر  وسیم نجی بینک سے 10 لاکھ روپے لےکر آیا تو ڈاکوؤں نے اسے پریس کے باہر گھیر لیا۔ 

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں اسلحہ بردار موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں کو شہری سے پیسوں کا بیگ چھیننے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈاکو نے رقم نہ دینے پر سیدھی فائرنگ کی جس سے اکاؤنٹس آفیسر زخمی بھی ہوا مگر اس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے رقم کو بچالیا اور پریس کے اندربھاگ گیا جب کہ ڈاکو گولیاں چلانے کے بعد آسانی سے فرار ہو گئے۔ 

پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

مزید خبریں :