پاکستان
Time 01 جولائی ، 2020

کراچی: رقم کے تنازع پر دکاندار نے دو نوجوانوں پر تیزاب پھینک دیا

کراچی: نیوکراچی میں کیمیکل کی دکان میں رقم کے تنازع پر جھگڑے کے دوران دکاندار نے 2 نوجوانوں پر تیزاب پھینک دیا۔

 تیزاب سے جھلس جانے والے نوجوان عامر اور کامران کے مطابق نیوکراچی بلال کالونی میں عباس نامی دکاندار سے رقم کے تنازع پر جھگڑا ہوا جس پر اس نے طیش میں آکر دکان میں رکھا گندھک کا تیزاب ان پر پھینک دیا۔

واقعے میں دونوں نوجوان شدید زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی آنکھ ضائع ہوگئی۔

متاثرین کا کہنا ہےکہ  واقعے کو 10روز گزرنے کے باوجود پولیس نے  مقدمہ درج نہیں کیا اور میڈکل رپورٹ کے لیے بھی در در پھر رہے ہیں جب کہ  تیزاب پھینکنے والے ملزمان کھلے عام گھوم پھر رہے ہیں۔

متاثرہ نوجوان عامر کا کہنا ہے کہ بلال کالونی پولیس مقدمہ کے بجائے صلح کا مشورہ دیتی ہے۔

دوسری جانب پولیس کا مؤقف ہے کہ دکاندار عباس نے تیزاب نہیں پھینکا بلکہ ہاتھا پھائی میں تیزاب گرنے سے دونوں نوجوان اور دکاندار بھی جھلسا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں پارٹیاں پہلے صلح کررہی تھیں پر اب ایک مقدمہ چاہتی ہے لیکن ہمارے پاس ایم ایل او رپورٹ نہیں آئی جس کی وجہ سے مقدمہ تاحال درج نہیں ہوا۔

مزید خبریں :