Can't connect right now! retry

دلچسپ و عجیب
01 جولائی ، 2020

پیسے مانگنے کیلئے فقیروں کا انوکھا روپ

فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل

عام طور پر فقیروں یا بھکاریوں کو پرانے کپڑے اور ہاتھ میں کشکول تھامے دیکھا جاتا ہوگا لیکن آج ہم آپ کو انڈونیشیا کے انوکھے فقیروں کے بارے میں بتانے والے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کی سڑکوں پر انوکھے فقیروں کو دیکھا جارہا ہے جنہیں 'سلور مین' کا نام دیا گیا ہے۔

یہ فقیر مقامی اسٹریٹ پرفارمر سے متاثر ہیں اور انہوں نے اپنے پورے جسم پر سلور رنگ کا پینٹ کر رکھا ہے جس سے یہ کسی دھات کی طرح نظر آتے ہیں۔

فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل

فقیروں کے مطابق انہوں نے اپنے پورے جسم کو دھاتی رنگ سے اس لیے رنگا ہے تاکہ لوگ ان سے متاثر ہو کر انہیں زیادہ پیسے دیں یا توجہ مبذول ہو جانے کی وجہ سے لوگ انہیں پیسے دیں۔ 

انڈونیشیا کے یہ فقیر اپنے جسم کو دھاتی رنگ سے رنگنے کے بعد ہاتھ میں ایک کارڈ باکس لے کر مصروف شاہراہوں اور گلیوں میں گشت کے لیے نکل جاتے ہیں۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ان فقیروں کے خلاف کریک ڈاؤن کر ے گی اور لوگوں سے پیسے مانگنے پر ان پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM