کاروبار
Time 02 جولائی ، 2020

کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز کا کل سے دکانیں کھولنے کا اعلان

کراچی الیکٹرانکس ڈیلرزایسوسی ایشن نے لاک ڈاؤن کو معاش کے لیے کریک ڈاؤن قرار دیتے ہوئے کل سے اپنی دکانیں کھولنے کا اعلان کر دیا۔

کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کےعہدیداروں کا کہنا ہےکہ سندھ حکومت اور وفاقی حکومت نے ساڑھے 3 ماہ کاروبار بند کرنے والے تاجروں کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ تجارتی مراکز بند کرکے رہائشی علاقے کھولنے سےکورونا پر قابو نہیں پایاجاسکتا ۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ تاجروں کی گرفتاری، جرمانے اور لاک ڈاون اب ناقابل برداشت ہے، اب تاجر سخت مزاحمت کریں گے۔