پاکستان
Time 04 جولائی ، 2020

پاکستان نےگلگت بلتستان کےانتخابات سے متعلق بھارتی بیانات کو مسترد کردیا

اسلام آباد: پاکستان نےگلگت بلتستان کےانتخابات سے متعلق بھارتی بیانات اور جھوٹی دلیلوں کو مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت کے پاس گلگت بلتستان الیکشن پر بیان دینے کا کوئی جواز نہیں ہے لہٰذا پاکستان نئی دہلی کے بیانات مکمل طور پر رد کرتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں فراڈ انتخابات کراتی رہی ہے اور گلگت بلتستان الیکشن پرجھوٹے بیانات سے بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

مزید خبریں :