پاکستان
Time 04 جولائی ، 2020

14 سالہ پاکستانی طالب علم نے 'نیشنل ہسٹری ڈے' کا عالمی مقابلہ جیت لیا

شعیب نے اپنے تین ساتھیوں کی مدد سے دیے گئے موضوع ایک آرٹیکل لکھا تھا جس پر انہیں پہلا انعام دیا گیا ہے،فوٹو:سوشل میڈیا

14 سالہ پاکستانی طالب علم شعیب جمیل  نے  عالمی مقابلہ جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

ڈسکہ سے تعلق رکھنے والے شعیب جمیل نے امریکا میں منعقدہ 'نیشنل ہسٹری ڈے' 2020ءکے عالمی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

یہ مقابلہ 30 جون کو واشنگٹن میں ہوا تھا جس میں  امریکی وغیر ملکی طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔

اس سال 'تاریخ میں رکاوٹوں کا خاتمہ' مقابلے کا موضوع تھا، 2019ء میں شعیب اس مقابلے میں منتخب ہوئے جب کہ  3 منتخب شدہ غیر ملکی طالب علموں کے ساتھ شعیب کا گروپ بنایا گیا تھا۔

 شعیب نے اپنے تین ساتھیوں کی مدد سے دیے گئے موضوع  پر ایک آرٹیکل لکھا تھا جس پر انہیں پہلا انعام دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 'رینبو چلڈرن آف گاڈ' کے نام سے یہ مقابلہ ہر سال امریکا میں منعقد کیا جاتا ہے، رواں سال کورونا کی وجہ سے پراجیکٹ کے بجائے منتخب شدہ طالب علموں سے آرٹیکل منگوائے گئے تھے۔

مقابلے میں پہلا انعام حاصل کرنے پر شعیب کا کہنا ہے کہ  نمایاں کامیابی پر بہت خوش ہوں اور اپنی کامیابی کو اپنے ملک کے نام کرتا ہوں۔

مزید خبریں :