Can't connect right now! retry

دنیا
05 جولائی ، 2020

گلگت بلتستان سے متعلق جھوٹا دعویٰ، بھارتی دانشور نے مودی کو آئینہ دکھا دیا

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے گلگت بلتستان سے متعلق جھوٹے دعوے پر معروف بھارتی دانشور سدھیندرا کلکرنی نے انہیں تاریخ پڑھنے کا مشورہ دے دیا۔

 معروف بھارتی دانشور سدھیندرا کلکرنی نے کہا کہ توسیع پسندانہ عزائم رکھنے والے مودی جان لیں کہ جموں کے مہاراجا نے کبھی گلگت بلتستان پر حکومت نہیں کی بلکہ گلگت بلتستان نے ہری سنگھ کے بھارت سے الحاق کے فیصلے کو  مسترد کردیا تھا۔

یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے گزشتہ دنوں ایک بیان میں الیکشن کے اعلان پر اعتراض کیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ چلاس اور شمالی علاقہ جات میں بدھ مت کے قدیم تاریخی ورثے موجود ہیں پاکستان ان پرکسی قسم کا حق نہیں رکھتا ، پاکستان کو چاہیے کہ وہ ایسی کسی بھی کوشش سے دور رہے جس سے بھارت کی جغرافیائی اثرات پڑتے ہوں۔

پاکستان نے  گلگت بلتستان سے متعلق مودی اور ان کی حکومت کے دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارتی حکومت کے پاس گلگت بلتستان الیکشن پر بیان دینے کا کوئی جواز نہیں ہے لہٰذا پاکستان نئی دہلی کے بیانات مکمل طور پر رد کرتا ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM