پاکستان
Time 05 جولائی ، 2020

ہرنائی: نجی کوئلہ کمپنی کی کان سے 4 مزدور اغوا

فوٹو: فائل

بلوچستان: ہرنائی کے نواح میں نجی کوئلہ کمپنی کی کان سے چار مزدوروں کواغوا کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے نجی کوئلہ کمپنی کی کان پر فائرنگ کی اور ساتھ میں گاڑی اور انجن کو بھی آگ لگا دی۔

مسلح افراد نے بعد میں ایک مزدورکو چھوڑ دیا جب کہ باقی مزدوروں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

مزید خبریں :