پاکستان
Time 05 جولائی ، 2020

قیدیوں کا ہنگامہ، سپرنٹنڈنٹ گجرات جیل سمیت 11 اہلکاروں پر مقدمہ

فوٹو: فائل

ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی پر قابو پانے میں ناکامی پر جیل سپرنٹنڈنٹ سمیت 11 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

2 جولائی کو گجرات جیل میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی کی انکوائری رپورٹ کے بعد تھانہ سول لائن میں جیل سپرنٹنڈنٹ غفور انجم ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سرمد حسین، 2 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت 11 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

مقدمے میں جیل اہلکاروں پر طاقت کے غلط استعمال، غفلت، بدعنوانی  اور ہنگامہ آرائی پر قابو پانے میں ناکامی کا الزام ہے۔ 

تمام ملزمان نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سے 18 جولائی تک ضمانت کرالی ہے۔

خیال رہے کہ 2 جولائی کو سزائے موت کے قیدیوں اور جیل اہلکاروں کے مابین لڑائی ہوئی تھی، جس کے بعد قیدیوں نے احتجاج کیا تھا اور بیرکوں کی چھتوں پر چڑھ گئے تھے۔

مزید خبریں :