پاکستان
Time 05 جولائی ، 2020

جامشورو: 'خاتون کو قتل کرنے کیلئے وزنی چیز سے چہرے کو مسخ کیا گیا'

جامشورو میں خاتون کے  بہیمانہ قتل کے الزام میں شوہر اور دیور کو ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

خیال رہے کہ 28 جون کو جامشورو کے گاؤں وڈاچھر میں وزیراں نامی خاتون کی لاش انڈس ہائی وے جامشورو کے قریب سے  ملی تھی۔

خاتون کے قتل کے الزام میں پولیس نے اس کے شوہر اور دیور کو گرفتار کیا تھا جنہیں  اسپیشل مجسٹریٹ نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کو قتل کرنے کے لیے وزنی چیز سے چہرے کو مسخ کیا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے پر مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ 25 سالہ وزیراں کی شادی برادری کے لڑکے سے 4 سال قبل وٹے سٹے میں ہوئی تھی اور  مقتولہ وزیراں کے سسرال کی جانب سے ایک لڑکی کا رشتہ نہ دینے پر تنازع چل رہا تھا۔

پولیس کے مطابق خاتون کے سر اور جسم کے مختلف حصوں پر بھی تشدد کے نشانات ہیں جب کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی موت کا سبب سرپرچوٹ لگنا ظاہر کی گئی ہے۔

مزید خبریں :