ملک میں کورونا سے مزید 70 ہلاکتیں، 2776 نئے کیسز رپورٹ

اموات کی مجموعی تعداد 4888 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 236422 تک پہنچ گئی

ملک میں کورونا سے مزید 70  افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4888 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 236422 تک پہنچ گئی۔

اب تک پنجاب میں 1899 ، سندھ میں 1614 اور خیبر پختونخوا میں 1045 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 140 ، بلوچستان میں 124 ، آزاد کشمیر میں 36 اور گلگت بلتستان میں 30 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 1445153
صحتیاب مریض: 
134957 

آج کے کیسز کی صورت حال

آج ملک بھر سے کورونا کے مزید 2776 کیسز اور  70 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 1390 کیسز اور 42 اموات، پنجاب سے  706 کیسز 15 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 445 کیسز اور 7 اموات، بلوچستان 105  کیسز ایک ہلاکت، اسلام آباد 63 کیسز 3 ہلاکتیں، آزاد کشمیر  41 کیسز اور گلگت بلتستان سے 26 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔

پنجاب

آج پنجاب میں کورونا کے 706 کیسز اور 15 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کےمطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 82669 اور ہلاکتیں 1899ہوچکی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا سے 47087 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان سے آج کورونا کے 105 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 10919 اور ہلاکتیں 124 ہوگئی ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 6432 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 63 کیسز اور 3 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 13557 اور اموات 140 ہوچکی ہیں۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا سے 9403 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 41 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔

پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 1383 اور اموات کی تعداد 36 ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 741 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 26 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔

پورٹل کے مطابق علاقے میں کیسز کی کل تعداد 1587 اور اموات 30 ہے۔

گلگت میں کورونا سے اب تک 1224 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

سندھ

سندھ میں منگل کو کورونا سے مزید 42 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1614 ہوگئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1390 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 97626  تک جاپہنچی ہے۔

خیبرپختونخوا

منگل کو خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث مزید 7 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 1045 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 445 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 28681 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک صوبے میں 17266 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی صورت حال