دنیا
Time 07 جولائی ، 2020

جاپان میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 51 ہوگئی

شدید بارشوں کے نتیجے میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے،فوٹو: رائٹرز

جاپان میں جاری طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں اموات کی تعداد 51 تک پہنچ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے جنوب مغربی جزیرے کیوشو میں گذشتہ 3 روز سے جاری طوفانی بارشوں اور  سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 51 ہوگئی ہے جب کہ  11 افراد لاپتہ ہیں۔

شدید بارشوں کے نتیجے میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے اور متاثرہ علاقے سے بڑی تعداد میں شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے متاثرہ علاقوں میں 9 جولائی تک مزید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی ہے۔

حکام کی جانب سے طوفانی بارشوں کے خدشے کے پیش نظر  کیوشو سمیت ناگاساکی، ساگا اور  فیوکوکا میں فلڈ وارننگ جاری کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے دریامیں طغیانی  کے پیش نظر  ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ عوام اپنی حفاظت یقینی بنانےکے لیے ضروری اقدامات کرلیں اور غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں۔

مزید خبریں :