ایٹمی حملے میں محفوظ رکھنے والا لگژری بنکر

امریکا میں نیوکلیئر حملے میں بھی محفوظ رہنے کی ضمانت کے ساتھ زیرِ زمین بنکر اب رہائش کے لیے دستیاب ہے۔

ڈیڑھ ملین ڈالرز کے عوض اس لگژری بنکر میں ایک منزل کا آدھا حصہ حاصل کیا جاسکے گا جہاں دیگر بہت سی سہولیات پیکج کا حصہ ہوں گی۔

ایٹمی جنگ کی صورت میں اس بنکر میں موجود افراد کو 5 سال تک رہائش کی ضروریات و سہولیات دستیاب ہوں گی۔