ملک میں کورونا سے مزید 79 ہلاکتیں، سندھ میں کیسز ایک لاکھ سے متجاوز

اموات کی مجموعی تعداد 5033 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 242787 تک پہنچ گئی

ملک میں کورونا سے مزید 79 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 5033 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 242787 تک پہنچ گئی۔

اب تک پنجاب میں 1955 ، سندھ میں 1677 اور خیبر پختونخوا میں 1063 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 142 ، بلوچستان میں 125 ، آزاد کشمیر میں 40 اور گلگت بلتستان میں 31 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 1491437
صحتیاب مریض: 
145311 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال

آج بروز جمعرات ملک بھر سے کورونا کے مزید 3058 کیسز اور 79 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں سندھ سے 1538 کیسز اور 40 اموات، پنجاب سے  988 کیسز 26 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 354 کیسز اور 9 ہلاکتیں، بلوچستان سے 47 کیسز ایک ہلاکت، اسلام آباد 81 کیسز 2 ہلاکتیں، آزاد کشمیر 40 کیسز اور گلگت بلتستان سے 10 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

پنجاب

آج پنجاب میں کورونا کے 988 کیسز اور 26   ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کےمطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 84587 اور ہلاکتیں 1955 ہوچکی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا سے 51450 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 81 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 13731 اور اموات 142 ہوچکی ہیں۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا سے 9939 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 40 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔

پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 1459 اور اموات کی تعداد 40 ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 828 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 10 کیسز  اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق علاقے میں کیسز کی کل تعداد 1606 اور اموات 31 ہے۔

گلگت میں کورونا سے اب تک 1272 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان سے جمعرات کو کورونا کے 47 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی جس کے بعد صوبے میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 11099 اور ہلاکتیں 125 ہوگئی ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 6931 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

سندھ

سندھ میں جمعرات کو کورونا سے مزید 40 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1677 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1538 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 100900 تک جاپہنچی ہے۔

سندھ پاکستان کا پہلا صوبہ ہےجہاں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے البتہ ان میں سے نصف سے زیادہ یعنی 57 ہزار 627 صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 41 ہزار 596 زیر علاج ہیں۔

خیبرپختونخوا

جمعرات کو خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث مزید 9 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 1063 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 354 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 29406 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک صوبے میں 18791 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی صورت حال